ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خاکروبوں کی مانگوں پر غور کرنے حکومت سنجیدہ: جارج

خاکروبوں کی مانگوں پر غور کرنے حکومت سنجیدہ: جارج

Wed, 14 Jun 2017 10:57:37    S.O. News Service

بنگلورو،13؍جون(ایس او نیوز) خاکروبوں کی مانگوں پر غور کرنے کیلئے اسی ماہ کی 19 تاریخ کو ایک میٹنگ طلب کرکے مناسب فیصلہ لیا جائے گا ۔یہ بات آج وزیر برائے ترقیات بنگلو ر کے جے جارج نے اسمبلی کو بتائی۔ صفر ساعت میں اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر کی طرف سے معاملہ اٹھائے جانے پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ کنٹراکٹ پر مقرر ملازمین کو مستقل ملازمت دینے اور تنخواہ راست طور پر ان کے بینک کھاتوں میں جمع کرنے کی مانگ کو لے کر خاکر وب احتجاج کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل ہی وزیر برائے شہری ترقیات جناب روشن بیگ ، وزیر برائے بلدی انتظامیہ ایشور کھنڈرے اور انہوں نے خاکر وبوں کے لیڈروں کو طلب کرکے ان سے تبادلۂ خیال کیا ہے اس بات چیت کے دوران ان کی مانگیں حکومت کے علم میں آئی ہیں۔19 جون کو ایک اور میٹنگ طلب کرکے اس سلسلے میں فیصلہ لیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ خاکروبوں کی مخلوعہ اسامیوں کو پر کرتے وقت کنٹراکٹ پر مقرر خاکروبوں کو مقرر کرنے ترجیح دی جائے گی۔ اس سلسلے میں بلدی اداروں کو ہدایت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کنٹراکٹ ملازمین کو مستقل ملازمت دینے کیلئے فی الوقت چونکہ قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے، اسی لئے ان ملازمین کو کنٹراکٹ ملازمت سے برطرف کرنے کے بعد دوبارہ ان کا مستقل ملازمت کیلئے تقرر کیاجاسکتاہے۔ اس سے قبل جگدیش شٹر نے معاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ خاکر وب اب مستقل ملازمت ، یکساں تنخواہ اور دیگر معاملات کو لے کر احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں ، ریاستی حکومت فوراً اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے قدم اٹھائے۔


Share: